Press Release, September 2017

 

 

 

 


15th Sept 2017

 راچی (  ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک کمیٹی کے زیر اہتمام محفل سماء16 ستمبر کی شب 9 بجے سبزہ زار میں منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں معروف قوال حاجی امیر خان پرفارم کریں گے۔واضح رہے کہ حاجی امیر خان استاد لطافت حسین خان جو کے صاحبزادے اور صابری برادرز قوال اور بشیر احمد خان کے استاد بھی ہیں ان کا تعلق یوکے سے ہے۔
کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام نئی نسل کی نمائندہ ناول نگار فِضا بلوچ کے ناول راہ وصل کی تقریب ِ اجراء16 ستمبر شام 5 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد کی جارہی ہے جس کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے جبکہ مقررین میںپروفیسر رئیس علوی ، جمیل خان، صارم برنی ، نسیم انجم ، شبانہ صدیقی، شیبا سلطان شامل ہیں تقریب کی نظامت کے فرائص علی حسن ساجد صاحب دیں گے ۔

13th Sept 2017

کراچی ( ) آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ممتاز شاعر، نقاد، محقق ظریف احسن کی چھ کتابیں بنام اردو شاعری کے فروغ میں مظفر گڑھ کے شعراءکردار (تحقیقی شعری انتخاب)، مظفر گڑھ ہے شہہ پارہ (شعری مجموعہ )، ہمارے عمرے( رودادِ عمرہ، مناسکِ حج)، میںمکہ بھی ہوں ، میں مدینہ بھی ہو ( حمدیہ نعتیہ شعری مجموعہ ) ،موسم موسم مِلدی ہاسے (اردو شعری مجموعہ ” موسم موسم ملتے تھے “ سرائیکی منظوم ترجمہ ) ، موسم موسم مِلدے ساں (اردو شعری مجموعہ ” موسم موسم ملتے تھے “ پنجابی منظوم ترجمہ )کی تقریب رو نمائی گزشتہ شب منعقدہوئی۔ جس کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی اور مہمان اعزازی قادر بخش سومروتھے۔مقررین میں پرو فیسر ڈاکٹر اوج کمال ، پروفیسر صفدر علی انشااوردیگر شامل تھے۔ نظامت راشد نورنے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر خوشی ہے کہ ظریف احسن کے لئے اتنی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ادب کے پس منظر میں اپنا ہونے کا احساس دلانا ضروری ہے۔ ظریف احسن ایک ایسا نام ہے جو ہروقت ادب کے لئے کام کرتا نظر آتا ہے۔انہوں نے ادب کے لئے بے شمار کام کیا ہے۔کتاب لکھنا ایک مشکل کام ہے ،انہوں نے ادبی شخصیات کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔اردو کے ساتھ پنجابی ،سرائیکی میں ادبی کام کیا ہے۔پروفیسر سحر انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظریف احسن نے مظفر گڑھ کے حوالے سے بہت اچھاکام کیا ہے۔ آرٹس کونسل ادب اور ادبی شخصیات کے لئے بہت کام کررہا ہے۔کتابوںکی تقریب رونمائی بھی شاعراورادب کے لئے بہت اہم ہوتی ہے ،میںظریف احسن کو اس تقریب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔مہمان اعزازی قادر بخش سومرو نے کہا کہ ظریف احسن نے روایات کی پاس داری کی ہے۔ان کی شاعری دل میں گھر کرجاتی ہے۔پروفیسر اوج کمال نے کہا کہ ظریف احسن نے نظم اورغزل میں بہترین کام کیا ہے۔ظریف احسن نے اپنے خطاب میں آرٹس کونسل اور محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے اتنی شاندار تقریب منعقد کی۔
کراچی ( ) آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام بھارت سے آئے ہوئے ممتاز شاعر حسن فتح پوری کے اعزازمیں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پروفیسر سحر انصاری،ڈاکٹر عالیہ امام
اوردیگر نے خطاب کیا۔
[download-attachment id=”15501″ title=”Library Committee”]

12th Sept 2017

کراچی ( ) آرٹس کو نسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ممتاز شاعر، نقاد، محقق ظریف احسن کی چھ کتابیں بنام اردو شاعری کے فروغ میں مظفر گڑھ کے شعراءکردار (تحقیقی شعری انتخاب)، مظفر گڑھ ہے شہہ پارہ (شعری مجموعہ )، ہمارے عمرے( رودادِ عمرہ، مناسکِ حج)، میںمکہ بھی ہوں ، میں مدینہ بھی ہو ( حمدیہ نعتیہ شعری مجموعہ ) ،موسم موسم مِلدی ہاسے (اردو شعری مجموعہ ” موسم موسم ملتے تھے “ سرائیکی منظوم ترجمہ ) ، موسم موسم مِلدے ساں (اردو شعری مجموعہ ” موسم موسم ملتے تھے “ پنجابی منظوم ترجمہ )کی تقریب رو نمائی12 ستمبر شام 6 بجے گراﺅنڈ فلور پر منعقد کی جارہی ہے۔ جس کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے جبکہ اور مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی ، مہمان اعزازی قادر بخش سومرو ، محمو د اختر خان، غلام عباس صادر (مظفر گڑھ)ہونگے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی ، پرو فیسر ڈاکٹر اوج کمال ، پرو فیسر نوید سروش (میرپور خاص) ، ڈاکٹر نزہت عباسی ، پروفیسر صفدر علی

 

 کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام” آزادی کپ“ ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان کے تینوں میچ آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر میں اسکریننگ کے ذریعے لائیو دکھائے جائےں گے۔ جس کا پہلا میچ 12 ستمبر کی شام 7 بجے ، دوسرا میچ 13 ستمبر شام 7 بجے جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کی شام 7 بجے دکھاےا جائے گا ۔ آرٹس کونسل کے ممبران اور میڈیا کے حضرات اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں ۔ کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام” آزادی کپ“ ورلڈ الیون بمقابلہ پاکستان کے تینوں میچ آرٹس کونسل کراچی کے اوپن ایئر تھیٹر میں اسکریننگ کے ذریعے لائیو دکھائے جائےں گے۔ جس کا پہلا میچ 12 ستمبر کی شام 7 بجے ، دوسرا میچ 13 ستمبر شام 7 بجے جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کی شام 7 بجے دکھاےا جائے گا ۔ آرٹس کونسل کے ممبران اور میڈیا کے حضرات اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں ۔انشااور قیصر احمد شامل ہیں ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض راشد نور انجام دیں گے۔


9th Sept 2017

[download-attachment id=”15497″ title=”Press Release 9th Sept 2017″]

[download-attachment id=”15498″ title=”Press Release 9th Sept 2017″]

[download-attachment id=”15499″ title=”Press Release 9th Sept 2017″]