Press Release, Oct. 2017

Press Release


27 October 2017:

Click for download pictures:

[download-attachment id=”16483″ title=”27 October Press Conference 2″]


27 October 2017:

کراچی (  ) پانچویں عالمی کراچی کانفرنس کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہوگئی۔ یہ کانفرنس تین روز جاری رہے گی۔ کانفرنس کے پہلے روز 18ڈاکومینٹریز دکھائی گئیں جن کا دورانیہ 3منٹ سے لیکر 23منٹ تک تھا، ان ڈاکومینٹریز میں کراچی کے ماضی،حال اور مستقبل کو فوکس کیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی کی قدیم آبادیوں ،عمارتوں ، ثقافت،رہن سہن، تہواراور ساحلی علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ اس وقت کراچی کی ثقافت اور عمارات کو کن مسائل کا سامنا ہے۔ یہ ڈاکومینٹریز کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں زیبسٹ ،حبیب یونیورسٹی، دی اسکول آف رائٹنگ کے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹرز نے تیار کی ہیں۔ ان ڈاکومینٹریز میں ڈیمر،بس چلو کراچی، اسٹیل واٹر رنڈیپ، پہلی عید، دی فورتھ اسٹیٹ،میں ہیروبہا، پھر آپ ، گرویویارٹ شپ، رنگین ٹی وی، پالیز 41، سوگوڈش ، دی لائٹ ہاﺅس، پنے چلو منٹو، واٹس اے واٹس، دی شوٹس شامل ہیں، ان شارٹ فلمز کو جن ڈائریکٹرز نے تیار کیا ہے ان میں طوبی نسیم، سیف اللہ بہادر، کوکب طاہر، مریم فاطمہ ساجد، اُسامہ اور سعدیہ پٹھان، مریم کشگی، بابر علی، شایان شاہد، ثنا چوہدری، جنید مصطفی، راکیش کریرا،کومل غزل، سعدیہ پٹھان، بلال عارف، شاہ رُخ خان اور روہان صدیقی شامل ہیں۔ ڈاکومینٹریز کے آخر میں شبیر سراج، تیمور سوری اور رومانہ حسین نے سوالوں کے جوابات دیئے۔ 28اکتوبر 2017 ءبروز ہفتہ کانفرنس کے دوسرے روز تین سیشنز ہوں گے۔ کراچی کے علاقے ”صدر کی دوبارہ بحالی“ ، ”کراچی کا ابھرتا ہواتعمیراتی ماحول“، ”کراچی کی دلچسپی کی شناخت“ کے موضوع پر ان سیشنز پر اظہارِ خیال ہوگا ۔