Press Release, June 2017
Press Release
June 2017
15 June 2017
کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی فائن آرٹ کمیٹی کے زیراہتمام رمضان کیلی گرافی کی نمائش منعقد ہورہی ہے جس کی افتتاحی تقریب جمعہ16جون 2017کو شام 6بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہوگی۔ اس نمائش میں ملک کے معروف آرٹسٹوں کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش دو دن جاری رہے گی۔
8 June 2017
رمضان رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے رمضان مبارک کا مقدس مہینہ اپنے اندر ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں ۔خوش قسمت ہیں وہ مسلمان جنگی زندگی میں یہ مہینہ آیا ہے اور وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے روزوں اور نمازوں کا اہتمام کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار فضائل رمضان پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجدہ پروین نے کیا یہ پروگرام آرٹس کونسل اور کین سوشل کلچرل اینڈ لٹریری آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں مشہور نعت خواں غزالہ عارف ،عزیز الدین خاکی ، نائلہ سیمی ، سعدیہ نواب ، معین فرید ، معاذ علی نظامی ، عبدالرحمن ، عبدالباسط ، آسیہ ریاض ،عریشہ سید نے سرور کونین گلہائے عقیدت پیش کئے اس تقریب کے مہمان اعزازی جاوید اختر کیر پائی تھے ۔ تقریب کی آرگنائزیشن شاہدہ اسرار کنول نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کی صحت درازی عمر کے لئے دعا کی۔ جاوید اختر کیر پائی عبدالمجید صاحب کے خصوصی تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا اور فاطمہ خاکوی کی نظامت کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
Pictures;
[download-attachment id=”14064″ title=”Caption – Mehfil e Naat”]