Press Release, July 2017

19 July 2017

ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمران علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کیلئے اپنی فیس میں 50فیصد جبکہ عیسیٰ لیب نے اپنے تمام ٹیسٹوں میں 30فیصد کمی کا اعلان کردیا۔جس کا اطلاق میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ڈاکٹر محبوب کے ریکومنٹیشن پر کیاجائے گا۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ سیمینار بعنوان ”ہڈےوں کے بھر بھرا پن“ ” Osteophorosis“میں میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر قیصر سجاد نے مزید کہاکہ محمد احمد شاہ کی قیادت میں آرٹس کونسل کے ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، میڈیکل کے حوالے سے بھی مزید سیمینار اور کیمپ منعقد کئے جائیں جس سے ممبران کو فائدہ ہوگا۔آرٹس کونسل میں ممبران کے لئے 3بجے سے لیکر7بجے تک روزانہ ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔ سیمینار میں ہڈیوں کا بھر بھرا پن یعنی ”Osteophorosis“ کے حوالے سے ہڈیوں کی مضبوطی کی جانچ کا خصوصی ٹیسٹ ”BMD“ مفت کئے گئے۔ جبکہ سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کہاکہ ہڈیوں کی بیماری آج کل بہت تیزی سے ہمارے معاشرے میں پھیل رہی ہے، جس کی وجہ عموماً ہماری غذائی عادات اور رہن سہن کا طریقہ ہے۔ ہماری غذاﺅں میں وٹامن ، کیلشیم اور دیگر معدنیات کی مطلوبہ مقدار نہیں پائی جاتی جس کی وجہ سے چھوٹی عمر میں بھی ہڈیوں کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی غذاﺅں میں ایسی اشیاءکا استعمال کرنا چاہئے جس سے ہمارے جسم میں وٹامن اور کیلشیم کی ضروریات پوری ہوسکیں جبکہ دھوپ کا استعمال تقریباً5منٹ دوپہر کے وقت ضرور ہونا چاہئے، آپ چاہے چہل قدمی کرلیں یا تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھ جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر چند ورزشیں بھی معمول کا حصہ ہونا چاہئیں۔ڈاکٹر عمران نے مزید کہاکہ ہڈیوں کی بیماری ایک عام انسان میں بھی ہوسکتی ہے ضروری نہیں کہ جب چوٹ لگے تو آپ ٹیسٹ کروائیں ہڈیوں کا ٹیسٹ ہر شخص کو کرانا چاہئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس اے صدیقی نے بھی اظہارِ خیال کیا، تقریب کے آخر میں میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد اور پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر سدوزئی نے آرٹس کونسل کی جانب سے مہمانوں کو گلدستے پیش کئے۔

14 July 2017

کراچی (     ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف رقاصہ سوہائی ابڑو کی خصوصی سولو ڈانس پرفارمنس بعنوان گونج گذشتہ شب ہوئی۔جس میںشائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل کراچی محمداحمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کے شہریوں کے لئے اس طرح کے پروگرام کرتا رہے گا۔اس طرح کے پروگرام سے دنیا بھر میںپاکستان کا ایک سوفٹ امیج سامنے آتا ہے ۔سوہائی نے آج بہت خوبصورت پرفارم کیا ہے اوردنےا بھر میں کئی جگہ اپنی خوبصورت پرفارمنس دے چکی ہے۔آرٹس کونسل آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا رہے گا۔ سوہائی ابڑو نے کہا کہ میری یہ پہلی سولو ڈانس پرفارمنس ہے ۔میں آرٹس کونسل اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میری پرفارمنس کو پسندکیا۔


12 July 2017

کراچی (     ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف رقاصہ سوہائی ابڑو کی خصوصی سولو ڈانس پرفارمنس 13 جولائی بروز جمعرات رات 8 بجے آرٹس کونسل اے سی آڈیٹوریم میں منعقد کیاجارہا ہے جس میں شوبز کے حضرات بھی شرکت کریں گے۔


11 July 2017

کراچی (     ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی لائبریری کمیٹی اور کینوس کے زیر اہتمام نئی نسل کے نمائندہ شاعر و ادیب سید نوید حیدر ہاشمی کے ساتھ ایک شام جمعرات 13 جولائی شام 77 بجے آرٹس کونسل میں منائی جارہی ہے۔ جس کی صدارت ڈاکٹر پیر زادہ قاسم کریں گے جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں مسلم شمیم ، فراست رضوی ، ڈاکٹر شاداب احسانی، حسینہ معین ، سیما غزل ، سہیل احمد ، حمیدہ کشش اور عظیم حیدر سید شامل ہیں ۔