Election 2020

Arts Council of Pakistan Karachi, Election 2020 Notifications for honorable members of ACPKhi

Office order-biometric verification officers etc.


Office order-supervisory officers etc.


Presiding officer duties of PM-M-L


Presiding Officers;


Code of Conduct for Election 2021-2022Election Commissioner, Arts Council of Pakistan Karachi


Notification: Election Commissioner Arts Council of Pakistan Karachi


Circular: Office of the Commissioner Karachi Division Karachi.



Code of Conduct Meeting for Arts Council of Pakistan Karachi.







2 December 2020: From Election Commissioner


27 November 2020: From Chief Election Commoner

Notification: DC South as Election Commissioner

For Election 2021-22, Arts Council of Pakistan Karachi

نوٹس برائے سالانہ انتخابات برائے ۲۰۲۱ء ۔ ۲۰۲۲ء بروز اتوار۲۰، دسمبر ۲۰۲۰ء

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی


معزز صحافی دوستو اور ممبران آرٹس کونسل
میں آج آپ سب کو آرٹس کونسل میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ آرٹس کونسل میں ہر دو سال کے بعد باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں جن میں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے اور آپ سب اس بات کے گواہ ہیں۔
اس سال کے انتخابات کے طریقہ کار میں COVID-19کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کچھ خاص اقدامات کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ ہمیں انسانی زندگی عزیز ہے، اس کیلئے کچھ سخت فیصلے کرنا وقت کا عین تقاضا ہے۔ہم علم و ادب اور فن سے وابستہ باشعور لوگوں کے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک ادارہ ہیں۔ ہمیں نا صرف اپنا بلکہ دوسروں کی جانوں کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔دورانِ انتخابات ہر ممبر SOP’sپر سختی سے عمل کرے گا۔میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ بغیر ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کیے کوئی بھی ووٹر ووٹ نہیں کاسٹ کر سکے گا۔آرٹس کونسل دوسروں سے ممتاز اورمنفرداس لیے بھی ہے کہ یہ اپنے قیام یعنی ۱۹۵۴ء؁ سے آج تک جمہوری روایتوں کا پاسدار اور امین رہا ہے۔ حالانکہ پوری دنیاایک صدی بعد کرونا وبا جیسے سخت حالات سے گز ر رہی ہے باوجود اس کے آرٹس کونسل میں انتخابات کا انعقاد آپ میڈیا اورمعزز ممبران کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گا۔
میرے لیے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام ممبران مساوی اور قابلِ احترام ہیں۔ جن کو بھی آرٹس کونسل کے معزز ممبران منتخب کریں گے وہ یقینا اس ادارے کی بہتری اور اس کی مزید تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے۔ادارے کی کارکردگی نا صرف میرے بلکہ آپ میڈیا کے بھی سامنے ہے۔ حال ہی میں آرٹس کونسل نے COVID-19کی صورتحال کے باوجوددو بڑے تھیٹر فیسٹیولز کا جملہ SOP’sکو مدِ نظر رکھ کر شاندار انعقاد کیا۔اس پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے موجودہ باڈی کے تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سے قبل جشن آزادی کی تقریبات اور دیگر تمام پروگرام باقاعدگی سے منعقد ہو رہے ہیں۔
آج میں آپ کے سامنے بحیثیت چیف الیکشن کمشنر الیکشن شیڈول برائے ۲۰۲۱ء؁ ۔ ۲۰۲۲ء؁ کا اعلان کروں گا ۔ گذشتہ جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی اور امثال جنرل باڈی اجلاس کا ایجنڈا آپ کے پتہ پربذریعہ ڈاک بھیجا جا رہا ہے۔ کرونا وبا کی صورتحال اور SOP’sکے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ؛
۱۔ اس سال سالانہ جنرل باڈی اجلاس ہفتہ ۱۲دسمبر شام۵بجے منعقد کیا جائے گا ۔
۲۔ صدر، نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری ، خازن اور گورننگ باڈی کے ۱۲ ممبران کا انتخاب برائے سال ۲۰۲۱ء؁ ۔ ۲۰۲۲ء؁ مورخہ ۲۰ ، دسمبر ۲۰۲۰ء ؁ بروز اتوار
منعقد ہوں گے۔
۳۔ ووٹنگ کا عمل صبح ۱۰ بجے سے رات ۸ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
۴۔ ۳ دسمبر کو ووٹر لسٹ آرٹس کونسل میں آویزاں کر دی جائے گی نیز جو ممبران اسے خریدنا چاہیں وہ ۱۵۰روپے کے عوض CDحاصل کر سکتے ہیں۔ جس پر اعتراضات
۵دسمبر کی شام ۶، بجے تک دفتری اوقات میں داخل کرائے جا سکتے ہیں۔ ووٹرز کی حتمی فہرست ۶، دسمبر کو آویزاں ہو گی۔ صدر۔ نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ
سیکریٹری، خازن اور گورننگ باڈی کے ۱۲، ممبران کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ اور موئید جو ووٹ دینے کے اہل ہوں گے وہ دستخط کے ساتھ
آرٹس کونسل کے دفتر میں ۷، دسمبر شام ۶ بجے تک داخل کرسکتے ہیں۔ نامزدگی کے فارم کا نمونہ آرٹس کونسل کے دفتر سے ۴، دسمبر سے دفتری اوقات میں حاصل کیا جا
سکتا ہے۔ جس کی ضرورت کے تحت مزید نقل بنائی جا سکتی ہے۔ امیدواروں کو مبلغ ۱۰۰۰ روپے فیس برائے نامزدگی ناقابل واپسی کاغذات داخل کراتے وقت جمع
کروانے ہوں گے۔
۳۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ۹، دسمبر ۲۰۲۰ء؁ تین بجے سہ پہر ہو گی۔ اس موقع پر امیدوار خود یا اس کا نمائندہ اور پینل کی صورت میں ایک نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے
ساتھ کارروائی میں شریک ہو سکتا ہے۔
۴۔ کاغذات نامزدگی ۹، دسمبر کی شام ۶ بجے تک واپس لیے جا سکتے ہیں امیدواروں کی حتمی فہرست ۱۰، دسمبر ۲۰۲۰ء؁ کو آرٹس کونسل کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔
۵۔ انتخابی مہم ۱۸، دسمبر ۲۰۲۰ء؁ رات ۱۲ بجے اختتام پذیر ہو جائے گی۔
نوٹ: الیکشن میں وہ اراکین ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جو پولنگ کے وقت آرٹس کونسل کا اپنا ممبر شپ کارڈ (اصل) یا قومی شناختی کارڈ (اصل) ہمراہ لائیں گے اور ووٹرز کی حتمی فہرست میں ان کا نام شامل ہو گا۔

    آپ سب کی آمد کا شکریہ ۔ 
                            چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کیا گیا