December 2018: Press Release

Arts Council of Pakistan Karachi, press releases during December 2018

Press Release

13th December 2018

کراچی (   ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آئندہ دو سال برائے 2019-2020 ء17 نشستوں کے لئے کل 64 امیدواروںنے کاغدات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔صدارت کے کل چار ہیںنائب صدر کے لیے چھ ، سیکریٹری کے لیے چھ، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے چار، خازن کے لیے چھ، اور گورننگ باڈی کے لیے اڑتیس امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ 23 دسمبر کو آئندہ دو سال کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر شام پانچ بجے تک مقرر کی گئی تھی۔ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے احاطے میں الیکشن کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے جس میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، چیف الیکشن کمشنر اور کمشنر کراچی کے نمائندے کے طور پر موجود تھے۔ کاغذات نامزدگی ختم ہونے سے قبل صدارت کے لئے محمداحمدشاہ کے علاوہ محمد اسلم، نجم الدین شیخ اور قاری محمد صداقت علی نے کاغذات جمع کروائے۔ ، نائب صدر کے لئے نجم الدین شیخ، مبشر میر، اطہر وقار اعظم، ہما میر، محمد اقبال لطیف اور منور سعید شامل ہیں۔ سیکریٹری کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں نجم الدین شیخ، محمد اسلم، مبشر میر ، اعجاز احمد فاروقی، قدسیہ اکبر شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری کے لیے فارم جمع کروانے والے امیدوار سید محمد فیصل ندیم، فہیم احمد صدیقی، اسجد حسین بخاری اور خالد آرائیں ہیں خازن کی نشست کے لیے سید محمد فیصل ندیم، فہیم احمد صدیقی، ہما میر، قدسیہ اکبر، حسینہ معین، اور جعفر عزیز شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کے لیے دراخوست فارم جمع کروانے والے امیدواران میں سید نسیم احمد شاہ، سید محمد اسلم شاہ، انور رضا، سیماحفیظ، شیخ جاوید محبوب، صباحت بخاری، محمد علی شایکی، وصال حیدر، ذولفقار حیدر خرم، عمیر علی انجم، محمد نعیم طاہر، محمد ابراہیم خان، غزالہ عارف، ممتازرضا سیال، منصور زبیری، سید عبدالباسط، قندیل جعفری، طلعت حسین، اسجد حسین بخاری، عظمی الکریم، ایس ایم قیصرسجاد، شیخ راشد عالم، شکیل خان، محمد اقبال لطیف، سید سعادت علی جعفری، ہما میر، خالد آرائیں، اطہر وقار عظیم، کاشف گرامی (عبدالرحمان فاروقی)، محمد ایوب شیخ، عنبرین حسیب، قدسیہ اکبر، محمد بشیر خان سدوزئی، فرخ ٹی شعاب، نوری الہدی شاہ، منورسعید، سید محمد عمران مومنہ اور حسین معین شامل ہیں۔

Karachi: For the upcoming election of Arts Council of Pakistan Karachi, sixty-four candidates submitted their nomination forms for 17 positions. Four for president, six for vice president, six for secretary, four for join secretary, six for treasurer, and thirty-eight members submitted their nominations form for the governing body. The last date for the submission of nomination form was 12 December at 05:00 PM for the upcoming elections for the year 2019-20 will be held on 23 December. For the transparency Assistant Commissioner, Chief election commissioner and commissioner Karachi were present at the election camp office up righted in the promises of Arts Council. For the president ship, four people Muhammad Ahmed Shah, Muhammad Aslam, Najim Ud Din Shaikh, and Qari Muhammad Sadaqat Ali submitted their nomination form. Najim Ud Din Shaikh, Mubashir Mir, Athar Waqar Azam, Muma Mir, Muhammad Iqbal Latif and Munawar Saeed submitted their forms for the vice president where Najim Ud Din Shaikh, Muhammad Aslam, Mubashir Mir, Ejaz Ahmed Farooqi and Qudsia Akbar submitted their nominations form for the secretary of Arts Council of Pakistan Karachi for the Year 2019-20. For the position of Joint Secretary Syed Muhammad Faisal Nadeem, Faheen Ahmed Siddiqui, Asjid Hussain Bukhari, and Khalid Ariyan are the candidates where for the treasurer Syed Muhammad Faisal Nadeem, Faheen Ahmed Siddiqui, Huma Mir, Qudsia Akbar, Haseena Moeen, and Jaafar Aziz submitted their nomination forms. Syed Nasim Ahmed Shah, Syed Muhammad Aslam Shah, Anwar Raza, Seema Hafeez, Shaikh Javed Mahboob, Sabhat Bukhari, Muhammad Ali Shayeki, Wasal Haider, Zulfiqar Haider Khuram, Umair Ali Anjim, Muhammad Nayeen Tahir, Muhammad Ibrahim Khan, Ghaza Arif , Mumtaz Raza Siyal, Mansoor Zubari, Syed Abdul Basit, Qandeel Jahfari, Talat Hussain, Asjid Hussain Bukhari, Uzma Al Karim, S.M. Qaisar Sajjad, Shaikh Rashid Alam, Shakeel Khan, Muhammad Iqbal Latif, Syed Saadat Ali Jahfari, Huma Mir, Khalid Ariyan, Athar Waqar Azeem, Kashif Garami, Muhammad Ayub Shaikh, Anbreen Haseeb, Qudsia Akbar, Muhammad Basheer Khan Sadozai, Farukh T Shohaib, Noor Ul Huda Shah, Munawar Saeed, Syed Muhammad Imran Momina and Hassena Moin submitted their nomination forms for the members of governing body.


4th December 2018

کراچی (  ) سال 2019-20ءکے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 23 دسمبر اتوار کو منعقد ہوں گے ، اس بات کا اعلان کمشنر کراچی ڈویژن اور چیف الیکشن کمشنر افتخار احمد شلوانی نے بدھ کو آرٹس کونسل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ اور ایڈیشنل کمشنر کراچی بھی موجود تھے، کمشنر کراچی نے کہاکہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات ایک بھاری ذمہ داری ہے، مجھے اس سلسلے میں تمام پینلز اور امیدواروں کا تعاون درکار ہو گا۔ انہوں نے انتخابات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صدر ، نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خازن اور گورننگ باڈی کے 12اراکین کے انتخابات برائے سال 2019-20، 23دسمبر 2018 ءکو منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں 8دسمبر 2018ءکو ووٹر لسٹ آویزاں کی جائے گی اور جو اراکین ووٹر لسٹ خریدنا چاہیں وہ 150روپے کی ادائیگی سے ووٹر لسٹ کی سی ڈی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ووٹر لسٹ پر اعتراضات 9دسمبر بروز اتوار اور 10دسمبر 2018ءبروز پیر شام 6بجے تک دفتری اوقات میں داخل کرائے جاسکتے ہیں۔ ووٹرز کی حتمی لسٹ 11دسمبر 2018ء کو آویزاں کی جائے گی ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ، نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خازن نیز گورننگ باڈی کے 12اراکین کے لئے کاغذات نامزدگی کی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ جو ووٹ دینے کے اہل ہوں گے، دستخط سے 12دسمبر 2018ءشام 5بجے تک چیف الیکشن کمشنر کیمپ آفس آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں داخل کر سکتے ہیں۔ نامزدگی کے فارم آرٹس کونسل کراچی کے دفتر سے 8دسمبر سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جائیں گے جس کی ضرورت کے تحت مزید نقل بنائی جا سکتی ہیں۔ امیدوار کو مبلغ 1000 روپے فیس برائے نامزدگی ناقابل واپسی کاغذات داخل کراتے وقت جمع کرانے ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14دسمبر 2018شام 4بجے تک ہو گی۔ اس موقع پر امیدوار خود یا اس کا نمائندہ اور پینل کی صورت میں ایک نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کارروائی میں شریک ہو سکتا ہے۔ کاغذات نامزدگی 14دسمبر شام 5بجے تک واپس لئے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 15دسمبر 2018ءکو آرٹس کونسل کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی، ایجنڈے کی شق نمبر ایک کے مطابق 23دسمبر 2018ءکوجو جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہو گاختم ہونے کے نصف گھنٹے بعد پولنگ شروع ہو گی جو کہ 8گھنٹے بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کو الیکشن کمشنر اور فوکل پرسن نامزد کیا جاتا ہے۔ الیکشن میں وہی اراکین ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جو پولنگ کے وقت اپنے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا ممبر شپ کارڈ ہمراہ لائیں گے انتخابی مہم 21دسمبر 2018ءرات 12بجے اختتام پذیر ہو گی۔

Karachi: Election for the governing body of Arts Council of Pakistan Karachi for the year 2019-20 will likely to be held on 23 December 2018 according to the commissioner Karachi Division and Chief Election Commission Iftikhar Ahmed Shalwani, he was addressing a press conference at Arts Council Manzar Akbar Hall. On the occasion Commissioner South and additional commissioner Karachi was also present. Commissioner Karachi said it is a great responsibility and he will need the coordination of panels and the candidates. While sharing the procedure he said that the elections will be held for the President, Vice president, Secretary, Joint Secretary, Accountant and 12 member of the governing body on 23 of December 2018 and voters lists will be shown on 08 December, if any member wanted to buy the voter list he can get a CD by paying 150 PKR where any objection can be submitted on 9th and 10th December till 06:00 PM. He added that selection forms can be taken from 08 December during the office timings and can also be copied if required and the fee for the selection form will be 1000 which would be nonreturnable. The selections form will be judged on the 14 December at 04:00 Evening where the candidate himself and any other person with an authority latter can join the meeting and papers can be get back till the 15 December and the final list will be held at Arts Council on 15 December. The elections will be held on 23rd December after the general body meeting for eight hours without any break according to the article 1. Only those members will be able to vote whom will have the Original CNIC and the membership card of Arts Council where elections campaign is likely to be end on 21 December at 12 night.


03 December 2018

کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس4 دسمبر2018 ءمنگل شام4:30بجے منظر اکبر ہال میں منعقد کی جارہی ہے ۔ جس میں کمشنر کراچی اور چیئرمین آرٹس کونسل افتخار علی شالوانی آرٹس کونسل کراچی کے2019-20 الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔

Karachi: A press conference on the Arts Council of Pakistan Karachi’s election will be held at Manzar Akbar Hall of Arts Council on 4th December 2018 at 04:30 PM. Commissioner Karachi who is also chairman of the Arts Council of Pakistan Karachi will address and brief the journalists for 2019-20 elections.