April 2018, Press Release

Arts Council of Pakistan Karachi, Press Releases during April 2018

Press Release

April 2018


5th April 2018

کراچی (   ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں13روزہ عوامی تھیٹروفیسٹیول 16اپریل سے اوپن ایئر تھیٹر میں شروع کیا جارہا ہے جس میں سینئر فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے ،کراچی کے شہریوں کے لئے اُردو،سندھی، پنجابی، پشتو، سرائیکی سمیت دیگر زبانوں کے 14ڈرامہ کراچی کے شہریوں کے لئے مفت پیش کے جائیں گے تاکہ متوسط طبقے کے افراد کو بہترتفریحی موقع میسر آسکیں۔ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے جمعرات کو چیئرمین پریس اینڈپبلی کیشن کمیٹی بشیرسدوزئی،چیئرمین آڈیو ویژیول کمیٹی اقبال لطیف، عوامی تھیٹر فیسٹیول کے کوآرڈینیٹر آدم راٹھور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس عوامی تھیٹر کی تفصیلات بتائیں اور کہاکہ جب ہم آرٹس کونسل میں آئے تو کراچی میں عوامی تھیٹر کی شاندارروایت تھی،معین اختر اور عمر شریف نے اس کی مقبولیت میں چار چاند لگادیئے،پھر اس شہر میں جہاں دیگر شعبوں میں ٹھراﺅ آیا وہیں عوامی تھیٹر بھی متاثر ہوا، اس عوامی تھیٹر فیسٹیول سے نہ صرف کراچی میں عوامی تھیٹر فیسٹیول کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مختلف زبانیں بولنے والوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کا زریعہ بھی ہوگا،اس تھیٹر فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ دیکھانے والے فن کاروں کو آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے اعزازیہ دیا جائے اور ان فنکاروں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ اس معاوضة میں خاطر خواہ اضافہ بھی کیا جائے گا عوامی تھیٹر کی مشرقی روایات ہے اور اسے زندہ رکھنے کے لئے جو لوگ بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ،صدر آرٹس کونسل نے مزید کہاکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ہمیشہ تھیٹر کی بھلائی کے لئے دن رات کام کررہا ہے، عوامی تھیٹر فیسٹیول اسی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔ عوامی تھیٹر فیسٹیول 16اپریل تا28 اپریل روزانہ پیش کیا جائے گا۔ ان ڈراموں میں کامیڈی اور کلاسک کا رنگ نمایاں ہوگاجس سے عوام لطف اندوز ہوسکیں گے۔ آرٹس کونسل اس فیسٹیول میں تمام ہدایتکاروں اور فن کاروں کو ضروری سہولیات مہیا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس فیسٹیول میں ”منڈا بگڑی جائے“ رﺅف لالہ کالکھا کھیل اور ہدایت بھی انہی کی ہے جس میں شکیل صدیقی، سلیم آفریدی وغیرہ کی خوبصورت کامیڈی فیملیز ضرور پسند کرے گی۔ ”محلہ پونے آٹھ“ پرویز صدیقی کا لکھا کھیل جسے روفی انعم پیش کررہی ہیں۔خواجہ سراﺅں کی زندگی پر خوبصورت تھیٹر ہے۔ ”سرگرہن“ ہمارے سندھ کے معروف تحریر و ہدایتکار شاہ نواز بھٹی پیش کررہے ہیں۔سندھ میں کلچرل شوز پر بڑی مہارت رکھتے ہیں۔ ”دھیاں رانیاں“ پنجابی کھیل معاشرے میں جہیز کے موضوع پر محمد علی نقوی پیش کررہے ہیں۔خالد سلیم موٹر ہمارے فلمی اداکار اپنی زندگی کا اہم کردار ادا کریں گے۔ ”لیلیٰ جنیسر“ سندھی زبان کے کلاسک کھیل کو لکھا شاہ نواز بھٹی نے کی ہے جبکہ ہدایت سندھو علی نواز دے رہیں ہیں۔ ”پٹ غل باچہ“ کرشن چندر کے کھیل کو پہلی بار کلاسک پشتو زبان میں خان محمد صادق پیش کررہے ہیں۔یہ کھیل ادووزبان میں پہلی بار 1935ءکو پطرس بخاری نے نئی دہلی میں پیش کیا تھا۔ ”پہلی سڑک“ روزانہ سڑکوں پر معمول بننے والی قصے کہانیاں مخدوم ریاض پیش کررہے ہیں۔”بازو“ سرائیکی زبان کا خوبصورت کلاسک تھیٹر ظہور ملک پیش کریں گے۔ ”منجمد آنسو“ خوبصورت فلمی جملوں پر مشتمل کھیل مجیب قریشی پیش کریں گے۔ ”پاپا پیار اور پیسہ“ کلاسک تھیٹر عوامی تھیٹر پیش کرنے والے سینئر جمیل راہی پیش کریں گے۔ ”ارض پاک کی دیوانی“ وطن عزیز پر قربان ہونے والی دیوانی کی داستاں تھیٹر پر حمید راٹھور پیش کریں گے۔ ”ماں تجھے سلام“ ہمارے نوجوان نسل میں ماں کا کردار کتنا مجبور ہے ، تحریر و ہدایت آدم راٹھور کی ہیں۔ماں کے موضوع پر خوبصورت سچی کہانی ہے۔ ”ولیدادویل میں“سینئر اداکار ومصنف رشید صابر کا لکھا تھیٹر عابد نوید اور الطاف سومرو پیش کریں گے۔ محمد احمد شاہ نے کہاکہ صحافی برادری ہمیشہ آرٹس کونسل کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور بھرپور طریقے سے کوریج بھی دی جاتی ہے۔عوامی تھیٹر فیسٹیول

کراچی کے عوام کے لئے ہے۔ اس تھیٹر میں ہر کوئی آسکتا ہے جس کے پاسز آرٹس کونسل سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Awami Theater Festival 2018 In Arts Council of Karachi From 16th April

 Awami theater Festival is a free event which is being held in Arts Council of Karachi from 16th April 2018, where multiple theater dramas will be held to entertain the people of Karachi.

The festival will start from16th April and will continue till 28th April. Each day one theater drama will be held on 8 pm but on Sunday two theater shows will be held on 7:30 Pm & 9:30 Pm respectively.Entry will be free for families, as there are limited seats people will be served on first come first serve basis. Renowned theater stars and comedians such as Shakeel Siddiqui, Rauf Lala & Saleem Afridi will perform in the festival.

The schedule for the festival is as follows:

Drama Director Date Language
Mundha Bigree Jaye Rauf Lala Monday 16th April Urdu
Mohalla Ponay Aath Roofi Anam Tuesday 17th April Urdu
Sur Girhan Shahnawaz Bhatti Wednesday 18th April Urdu
Teeyan Raniyan M Ali Naqvi Thursday 19th April Punjabi
Laila Chanaser Sindhoo Ali Friday 20th April Sindhi
Bazoo Zahoor Malick Saturday 21st April Saraiki
Patgal Bacha Khan M. Sadiq Sunday 22nd April Pushto
Pehli Sarak Makhdoom Riaz Sunday 22nd April Urdu
Munjamid Aansoo Mujeeb Qureshi Monday 23rd April Urdu
Wo jo Amar Hogaye Rizwan Mirza Tuesday 24th April Urdu
Paisa Pyar Aur Papa Jamil Rahi Wednesday 25th April Urdu
Arz Pak ki Dewani Hameed Rathore Thursday 26th April Urdu
Maa Tujhe Salaam Adam Rathore Friday 27th April Urdu
Walidad Well Main Abid Naveed Saturday 28th April Sindhi
 o visit Arts Council of Karachi with your family for entertainment and enjoyment. For details and queries visit the official event page on Facebook.