آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی سینئر شخصیت اور سابق ممبر گورننگ باڈی محمد اقبال لطیف کو تمغہ امتیاز ملنے پر ”شام اظہار مسرت“ کا انعقاد
اقبال لطیف نے ہمیں کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک ایکٹر ہے، صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ
20سال آرٹس کونسل گورننگ باڈی کا رکن رہا ،کبھی وقت آیا تو احمد شاہ کے کندھے پر ہی خدا حافظ کروں گا، اقبال لطیف
Ceremony in Honor of Former Member Governing Body Arts Council M. Iqbal Lateef
Arts Council of Pakistan Karachi held an evening in the honor of Muhammad Iqbal Latif, a senior figure in the showbiz industry and former member of the governing body. In recognition of the services rendered for the promotion of Art and Culture Latif, has been awarded with Tamga-e-Imtiaz. In the ceremony, President Arts Council Muhammad Ahmad Shah, Ijaz Farooqui, Iqbal Latif, Amjad Shah, Zaheer Khan, Anees Zaidi, Raju Jameel, Fatima Hassan, Kashif Grami, Shakeel Siddiqui, Shahzad Raza Rizvi and other famous personalities from Pakistan showbiz industry participated. President of Arts Council Muhammad Ahmad Shah said that Iqbal Latif is my very good brother, a good person and our partner for the past many years. He never let us realize that he is an actor but always supported us, we come together in funerals and condolence programs but we should join in such programs, he said that we should do anything but all of us. First you should remember your family, your home, your neighborhood, your city and your country, your participation in such a large number proves how much you love Iqbal Latif and Arts Council. Ex. Governing body member Iqbal Latif (TI) said that after Allah, I thank Ahmed Shah who helped me, the Satria-e-Imtiaz team has also received an Tamga-e-Imtiaz, thanks to the support of teachers and friends of Pakistan Television. All this was not possible without him. He said that he has been a member of the Arts Council Governing Body for 20 years and if the time comes, I will rest on the shoulder of Ahmed Shah. Amjad Shah said that this award was not given to Iqbal Latif but to all of us. I congratulate Ahmed Shah for organizing the ceremony. Fatima Hassan said. Today’s evening is for a very happy personality, I congratulate Ahmed Shah for organizing the event and Iqbal Latif for getting the Tamga-e-Imtiaz. Actor Shakeel Siddiqui said that when a hard worker gets an award, the heart is very happy. Yes, Iqbal Latif is also one of those people, Kashif Grami said that Ahmed Shah is credited for awarding Iqbal Latif with the Medal of Distinction, his reflection can be seen in the work of Iqbal Bhai, there are many problems between the provinces. Yes, we need to fix our system so that every worker can get the status he deserves, said Governing Body Member and actor Shehzad Raza. Congratulations, we all are proud of him, to be honored with an award for his services is appreciable, Raju Jameel said, Iqbal Latif is a very good person, cast me in five serials, his production is huge. Our friendship started in 1967, he is very skilled in his work, I had the opportunity to learn a lot from him, former executive director of Arts Council Nadeem Zafar said that Iqbal Latif is a loving person, today there is a festival of lovers here. I am glad that his services have been acknowledged, Saadat Ali Jafri said that it is an honor for the Arts Council to receive the medal of distinction for Iqbal Latif, I congratulate him. They always worked hard, it is a great pleasure to receive the Imtiaz medal, Zaheer Khan said earlier only the soldiers got awards, I have a long relationship with the Arts Council, I have worked with them a lot, I congratulate Latif on receiving the medal of distinction. At the end of the ceremony, Iqbal Latif’s fans presented him with flowers, ajrak and a shawl.
کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی سینئر شخصیت اور سابق ممبر گورننگ باڈی محمد اقبال لطیف کو تمغہ امتیاز ملنے پر شام اظہار مسرت کا انعقادجون ایلیا لان میں کیاگیا، اقبال لطیف کو حکومت پاکستان کی جانب سے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے دی جانے والی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، اعجاز فاروقی، اقبال لطیف، امجد شاہ، ظہیر خان، انیس زیدی، راجو جمیل، فاطمہ حسن، کاشف گرامی، شکیل صدیقی، شہزاد رضا رضوی سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ اقبال لطیف میرا بہت اچھا بھائی، اچھا انسان اور پچھلے کئی برسوں سے ہمارا ساتھی ہے، کبھی اس نے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک ایکٹر ہے بلکہ ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، ہم جنازے اور تعزیتی پروگرام میں اکٹھے ہوتے ہیں مگر ہمیں اس طرح کے پروگراموں میں شامل ہونا چاہیے، انہوں نے کہاکہ ہم کچھ بھی کریں لیکن ہم سب کو پہلے اپنا کنبہ، اپنا گھر ، اپنا خاندان، اپنا محلہ، اپنا شہر اور اپنے ملک کو یاد کرنا چاہیے، آپ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ آپ لوگ اقبال لطیف اور آرٹس کونسل سے کتنی محبت کرتے ہیں، سابق گورننگ باڈی کے رکن اقبال لطیف (تمغہ امتیاز) نے کہاکہ میں اللہ کے بعد احمد شاہ کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری مدد کی، ستارہ امتیاز کی ٹیم میں ایک تمغہ امتیاز بھی آگیا ہے، پاکستان ٹیلی ویژن کے اساتذہ اور دوستوں کے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا انہوں نے کہاکہ 20سال آرٹس کونسل گورننگ باڈی کا رکن رہا اور کبھی وقت آیا تو احمد شاہ کے کندھے پر ہی خدا حافظ کروں گا،سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی نے کہاکہ یہ ایوارڈ اقبال لطیف کو بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا، احمد شاہ کی بہت بڑی بات ہے کہ وہ لوگوں کو ہمیشہ آگے رکھتے ہیںامجد شاہ نے کہاکہ یہ ایوارڈ اقبال لطیف کو نہیں بلکہ ہم سب کو ملا ہے، تقریب منعقد کرنے پر احمد شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شاعرہ فاطمہ حسن نے کہاکہ آج کی یہ شام ایک بہت خوشگوار شخصیت کے لیے ہے، تقریب منعقد کرنے پر احمد شاہ اور تمغہ امتیاز ملنے پر اقبال لطیف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اداکار شکیل صدیقی نے کہاکہ جب کسی کام کرنے والے کو ایوارڈ ملتا ہے تو دل بہت خوش ہوتا ہے ، اقبال لطیف بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں، کاشف گرامی نے کہاکہ اقبال لطیف کو تمغہ امتیاز سے نوازا جانے کا سہرا احمد شاہ کو جاتا ہے، اقبال بھائی کے کام میں ان کا عکس نظر آتا ہے، یہاں صوبوں کے درمیان بہت مسائل ہیں، ہمیں اپنے سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر کام کرنے والے کو وہ درجہ مل سکے جس کا وہ حق دار ہے، گورننگ باڈی رکن واداکار شہزاد رضا نے کہاکہ میں تمام فن کاروں کی طرف سے اقبال لطیف کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم سب کو ان پر فخر ہے،ان کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا جانا تعریف کے قابل ہے، راجو جمیل نے کہاکہ اقبال لطیف بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پانچ سیریل میں لیا، ان کی پروڈکشن بہت بڑی ہے،1967ءمیں ہماری دوستی کی شروعات ہوئی، اپنے کام میں بہت مہارت رکھتے ہیں ، ان سے بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا،سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل ندیم ظفر نے کہاکہ اقبال لطیف محبت کرنے والی شخصیت ہیں، آج یہاں محبت کرنے والوں کا میلہ سجا ہے، خوشی ہے کہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، سعادت علی جعفری نے کہاکہ اقبال لطیف کو تمغہ امتیاز ملنا آرٹس کونسل کے لیے اعزاز کی بات ہے، میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، انیس زیدی نے کہاکہ اقبال بھائی اپنے زمانے میں مقرر اردو بولنے والے تھے، انہوں نے ہمیشہ سخت محنت کی، تمغہ امتیاز ملنا بڑی خوشی کی بات ہے، ظہیر خان نے کہاکہ پہلے صرف ایوارڈ فوجیوں کو ملتے تھے،آرٹس کونسل سے میرا رشتہ پرانا ہے، میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا ہے،اقبال لطیف کو تمغہ امتیاز ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، تقریب کے اختتام پر اقبال لطیف کے چاہنے والوں نے انہیں پھول ،اجرک اور شال تحفہ میں پیش کی۔